• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کی جگہ ھیکل سلیمانی کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل

ہفتہ 09-02-2013
in فلسطین
0
plf Demolition aqsa back-1
0
SHARES
17
VIEWS
 
 

دنیا بھر میں موجود ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کو شہید کرنے کا اسرائیلی منصوبہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ دنوں مسجد اقصی کے براق صحن کے شمالی جانب فلسطینی تعمیرات کو منہدم کر کے اسرائیل نے قبلہ اول کی جگہ ھیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی جانب ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسرائیل درجہ بدرجہ اور مربوط انداز میں مسجد اقصی کو ختم کرنے کی اپنی ناپاک خواہش کو عملی جامہ پہناتا جا رہا ہے۔

 
القدس اور مقدس مقامات کے ماہر ڈاکٹر جمال عمرو نے ”مرکز اطلاعات فلسطین” کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں کہا براق صحن میں اسلامی جائیدادوں کو منہدم کرنے کے عمل کے ساتھ ہی نعوذ باللہ مسجد اقصی کو ملیامیٹ کر کے اس کی جگہ ھیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی سازش کا ایک اور مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ 
 
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے ایک سال قبل مسجد اقصی کو منہدم کرنے سے چھ مراحل کا ایک منصوبہ تشکیل دیا تھا جو اب مکمل ہو گیا ہے۔ مسجد اقصی کے براق صحن سے متصل مسلمانوں کی املاک کو منہدم کرنا اس ناپاک صہیونی سازش کا صرف ایک مرحلہ تھا۔
ڈاکٹر جمال عمرو نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مسجد اقصی کے صحنوں کے اطراف اور اولڈ میونسپلٹی کی حدود کے اندر 61 یہودی عبادت گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔ اس کے بعد مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کی جانب 62 واں یہودی کنیسہ تعمیر کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ کنیسہ دنیا کا سب سے بڑا کنیسہ ہو گا جس سے مسجد اقصی کی حدود میں واقع گنبد صخرہ اس کنیسہ کے پیچھے چھپ کر رہ جائے گا۔ اس طرح شہر میں عربی اور اسلامی تاریخ کو ختم کر دیا جائے گا۔
 
اس کنیسے کو تیار کرنے کی اسرائیل کو کیا ضرورت ہو گی؟ اس ضمن میں یاد رہے کہ اس کنیسے کو دنیا بھر کے یہودی استعمال کرینگے اور اس کی تعمیر انتہائی خطرناک ہو گی۔اس کنیسے کی تعمیر کے وقت لوگ دو سال قبل تعمیر کیے گئے کنیسے کے موقع پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو بھول جائیں گے۔
 
تیسرے مرحلے میں القدس میں عباس اور اموری بادشاہوں کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ان تمام جائیدادوں اور محلات کے پتھروں کو ھیکل سلیمانی کی عمارت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان پتھروں پر واضح الفاظ میں مقدس ھیکل سلیمانی کی عبارت درج کردی گئی ہے۔
 
چوتھے مرحلے میں حقیقی طور پر ھیکل سلیمانی سے متعلق اشیاء کی تیاری ہے۔ اس مرحلے پر بھی کام مکمل ہو گیا ہے۔ براق صحن میں پینتالیس کلوگرام سونے سے تعمیر کیا گیا شمع دان نصب کر دیا جائے گا۔ اس پر یہ عبارت درج ہے۔ ”اسی طرح کے حالات میں ہم ھیکل تعمیر کرینگے”
 
اسرائیل کے خوفناک منصوبے کے پانچویں مرحلے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کو پایہ تکمیل تو پہنچانے کے لیے اس عمارت کی تفصیلات کو دنیا بھر میں پھیلایا گیا۔ اس مرحلے میں اس عمارت کی چھوٹی سے چھوٹی جزئیات کی تفصیل بھی دنیا کے سامنے پیش کردی گئی ہے۔ یہ مرحلہ انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے بتایا کے چھٹے مرحلے میں اسرائیل کو اپنے اقدامات کو سیاسی، قانونی اور شرعی جواز مہیا کرنا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت اس چھٹے مرحلے میں ہیں ۔ اسرائیل نے حالیہ عرصے میں ہی اپنے اقدامات کو مذہبی جواز بھی فراہم کیا ہے۔ قدیم یہودی فتوے میں مسجد اقصی پر قبضے سے پہلے اس میں عبادت کے لیے داخل ہونا درست نہیں تھا مگر اب نئے فتوے میں یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصی میں داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ 
 
اپنے منصوبے کو قانونی لبادہ پہنانے کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ نے مسجد اقصی کو یہودی آثار قدیمہ اتھارٹی کے زیر تحت گردانا ہے۔ اسی طرح اسرائیل نے اپنے اقدامات کو سیاسی جواز بھی فراہم کر دیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمان میں مسجد اقصی کو اسرائیل کا جزو لاینفک کی  قرار دینے کی قانون ساز ی کر لی ہے۔ 
 
تجزیہ کار عمر و نے بتایا کہ مسجد اقصی اس وقت انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ان چھ مراحل کے بعد اب اسرائیل ھیکل سلیمانی کی تعمیر کا اعلان کریگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف منصوبہ نہیں ہے بلکہ اسرائیل اس پر بھرپور انداز میں عمل کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس بات کا ادراک نہیں ہے کہ مسجد اقصی کے متعلق اپنے اس منصوبے کے اگلے مراحل میں اس خطے میں جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے جس کی ساری ذمہ داری اسرائیل پر ہی عائد ہو گی۔ عرب اور اسلامی دنیا میں انقلابات کا زمانہ ہے ۔ مسجد اقصی ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمان کا ایک حصہ ہے۔
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.