(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکام کے ہاتھوں مسجداقصیٰ کے مذہبی تشخص کی تبدیلی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کے لئے ایک خالص عبادت گاہ ہے ۔
گزشتہ روز اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضيف الله الفائز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس کےمطابق صہیونی طاقتوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کی مذہبی تشخص کی تبدیلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم صہیونی طاقتوں کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم مسجد کی حفاظت اور اس کے تحفظ کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اس پر صرف اور صرف مسلمانوں کا حق ہے جس سے ہم کبھی دستبردار نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے صہیونی فوج کا عرصہ دراز سے یہ معمول ہے کہ وہ مسجد اقصی اور اس کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کر تے ہوئے صہیونی آبادکاروں کو شرپسندی کی شہ دیتی ہے۔