مسجد اقصٰی کے مبلغ شیخ محمد سالم نے فلسطینی مفاہمت کو شروع کرنے اور مسجد اقصٰی کے دفاع کے لئے تمام قومی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے صیہونی منصوبہ سازوں کی تمام سکیموں کو ناکام بنانے کے لئے مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کو اپنی موجودگی یقینی بنانے پر زور دیا۔
شیخ سالم نے ہفتے کے روز مقبوضہ شہر میں منعقدہ شاپنگ فیسٹیول میں بھرپور حصہ ڈالے کا بھی کہا تاکہ بیت المقدس کی معاشی حالت تھوڑی بہتر ہوسکے۔
انہوں نے بیت المقدس میں املاک کے مالکوں کو کہا کہ وہ شہر میں مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے کرایوں میں اضافہ نہ کریں تاکہ لوگ اس شہر کو چھوڑ کر جانے پر مجبور نہ ہوں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
