• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسئلہ فلسطین کے ہر ممکن حل کی کوشش کر رہے ہیں: پاکستان دفتر خارجہ

جمعرات 07-08-2014
in فلسطین
0
plf trying
0
SHARES
0
VIEWS

پاکستان کی وزراتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے، تاہم ابھی اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس بلانے کا معاملہ زیرِ غور نہیں ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز 12 اگست کو جدہ میں غزہ کے مسئلے پر اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم خان نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس طلب کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کے متاثرین کی مدد کے لیے دس لاکھ ڈالر امداد بھیجی ہے۔
ملک میں بعض سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان سے اکلوتی جوہری قوت ہونے کے ناطے اسلامی دنیا کی رہنمائی کرتے ہوئے او آئی سی کا سربراہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرے رہی ہیں۔

"پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اس نے اس مسئلے پر عوامی فورمز میں اٹھایا ہے اور او آئی سی کے ساتھ مل کر فلسطینی اہداف کے لیے کوششیں کی ہیں۔”

ان جماعتوں کی شکایت ہے کہ پاکستان غزہ کے معاملے میں زیادہ اہم کردار ادا نہیں کر رہا۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اس نے اس مسئلے پر عوامی فورمز میں اٹھایا ہے اور او آئی سی کے ساتھ مل کر فلسطینی اہداف کے لیے کوششیں کی ہیں۔‘

وزراتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا: ’اس کے علاوہ پاکستانی پارلیمان نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی ہے۔ آئندہ ہفتے جدہ میں اجلاس بھی انھی کوششوں کا مظہر ہے۔‘

لبیک یا قبلہ اول ریلی
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دس اگست کو اسلام آباد میں’لبیک یا قبلۂ اول‘ کے عنوان سے عوامی ریلی کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔ انھوں نے 17 اگست کو ملک بھر میں یومِ فلسطین منانے کا بھی اعلان کیا جبکہ جماعت اسی روز کراچی میں ’غزہ ملین مارچ‘ منعقد کرے گی۔ اس بارے میں وہ دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

سراج الحق نے غزہ کے لیے ایک کروڑ روپے اور 60 ہزار ڈالر کی چھ ایمبولینسیں بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان اس سے پہلے بھی غزہ کے محاصرے اور اسرائیلی فوج کی غزہ میں پیش قدمی کی مذمت اور اس مسئلے کا مذاکرات کے ذریچے پر امن حل کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.