• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک دیرپا امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا:فرانس

جمعرات 28-05-2015
in فلسطین
0
plf france
0
SHARES
0
VIEWS

فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل بنیادوں پر امن وامان کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے جب تک فلسطینیوں کو انصاف کے مطابق ان کے حقوق فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ لوران فابیوس نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے جہاں وہ فریقین کو بات چیت کی بحالی کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن بات چیت کا سلسلہ منقطع نہیں ہونا چاہیے۔ اگر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل باہم بات چیت کو آگے نہیں بڑھا سکتے ہیں تو عالمی برادری کو مذاکرات کو مانٹر کرنا چاہیے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ”میں یہ بات کھل کرکہتا ہوں کہ فلسطینیوں کو جب تک ان کے حقوق منصفانہ بنیادوں پر فراہم نہیں کیے جائیں گے خطے میں دیرپا قیام امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

مسٹر فابیوس کا کہنا تھا کہ فرانس مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا خواہاں ہے۔ ہمیں اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت بھی چاہیے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت سلامتی کونسل کے ذریعے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کےدرمیان تعطل کا شکار مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس سلسلے میں فرانس جلد ہی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد بھی پیش کرے گا جس میں فلسطین۔ اسرائیل مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیاجائے گا۔

فرانسیسی زیرخارجہ نے 20 مئی کو اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی مجوزہ قرارداد پر غور کیا جا رہا ہے۔ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ٹائم فریک کا مطالبہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل کےدرمیان امریکا کی نگرانی میں جاری رہنے والے مذاکرات اسرائیل کی ہٹ دھرمی کا شکار ہونے کے بعد بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.