• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسئلہ فلسطین صہیونی ایجنڈے میں یرغمال ہو چکا: لندن کانفرنس

پیر 09-09-2013
in فلسطین
0
plf 9 treatry
0
SHARES
0
VIEWS

لندن میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس کےشرکاء نے اتفاق کیا ہےکہ سنہ 1993ء میں امریکا اورمغربی طاقتوں کی سرپرستی میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان طے پایا”اوسلو” معاہدہ فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی دستاویز ثابت ہوا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صہیونی ایجنڈے میں بری طرح یرغمال ہو چکا ہے۔ عالمی سطح پر جب بھی مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کوئی بات کی جاتی ہے تو اس میں صہیونیوں کے ایجنڈے کو ترجیح دی جاتی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دور روزہ عالمی کانفرنس برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہفتے اور اتوار کے روز ہوئی۔ کانفرنس کا اہتمام فلسطینیوں کے حق واپسی کی سرگرم تنظیم” مرکز برائے حق واپسی” اور برطانیہ کی آکسٹرا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اینڈ عریبک ریسرچ سینٹر” کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

کانفرنس میں سنہ 1993ء میں ناروے کے شہر اوسلو میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان طے پایا”اوسلو سمجھوتہ” ،اس کےمسئلہ فلسطین، فلسطینیوں کے حق واپسی، مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پرپڑنے والے منفی اثرات سب سے اہم موضوعات رہے۔ دراصل اس کانفرنس کےانعقاد کے لیے اس وقت کا تعین "اوسلو معاہدے” کے بیس سال مکمل ہونے کے حوالےسے کیاگیا۔ کانفرنس میں آسٹریلیا،امریکا، ناروے، سویڈن، برطانیہ، قطر، سعودی عرب، کویت اور دیگر کئی مسلمان اورغیرمسلم ممالک کےسیکڑوں مندوبین اور ماہرین نے شرکت کی۔

ہفتے کے روز کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں میزبان تنظیم” مرکز برائے حق واپسی” کے سیکرٹری محمد الحامد نے کہا کہ "اوسلومعاہدہ فلسطین کی چند گنی چُنی سیاسی شخصیات اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ایک سمجھوتہ تھا، جسے آج تک فلسطینی عوام کی اکثریت نے سرے سے تسلیم ہی نہیں کیا ہے۔ اس معاہدے کے مسئلہ فلسطین پرگہرے منفی اثرات سامنے آئے۔ اس معاہدے کی سب سے بڑی خامی اس میں فلسطینیوں کے حق واپسی کی کسی نہ کسی شکل میں نفی ہے۔ صہیونی ریاست نے معاہدے کی دستاویز اس انداز میں تحریر کرائی کہ اس میں فلسطینیوں کے حق واپسی کو گول مول کر دیا گیا ہے۔ حق واپسی پر پڑنے والی اس ضرب کے بعد آج ہم "مرکز حق واپسی” جیسی تنظیمیں تشکیل دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جامعہ اکسٹرا کے انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈی سینٹرکے چیئرمین پروفیسرایلن بابیہ نے کہاکہ "اوسلو معاہدہ سنہ 1948ء کے بعد ہی سے صہیونیوں کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے۔ اسرائیلی حکومتیں ماضی میں بھی فلسطینیوں کےساتھ کسی ایسےہی سمجھوتے کے لیے کوشاں رہی ہیں جو ہمارے سامنے سنہ 1993ء میں اوسلو معاہدے کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ "کلیر چورٹ” نے کہا کہ فلسطینیوں نے اوسلو معاہدہ کرکے اپنے 78 فی صد حقوق سے دستبراری کا اعلان کیا مگراس کے بدلے میں اسرائیل نے انہیں ایک فی صد حقوق بھی نہیں دیے۔

اس موقع پربرطانیہ کے دو دیگراراکین پارلیمان جیرمی کورپون اور پارونہ گینی نے اتفاق کیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جس طرح ایک منظم صہیونی لابی سرگرم ہے۔ اسی طرح کی ایک لابی فلسطینیوں کی بھی ہونی چاہیے جوان کی حمایت کرے۔ یہ کام عالمی برادری کےکرنے کا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ یہودی لابی اسرائیلی جرائم کی کس طرح پردہ پوشی کرتے ہوئے صہیونیوں کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی عالمی سطح پر ایسا کوئی منظم فورم ضرور ہونا چاہیے۔

کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے اخبار”القدس العربی” کے سابق چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے کہا کہ "اوسلو معاہدے” کے زمینی حقائق اور اس کے نتائج دیکھے جائیں تو وہ نہایت بھیانک اور المناک ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اس معاہدے کے بعد مسلسل روبہ زوال ہے اور بار ہونے والے مذاکرات میں کسی نہ کسی دیرینہ مطالبے سے دستبردارہو رہی ہوتی ہے جبکہ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی اور بدمعاشی پر بدستور قائم ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.