اسلامی جہاد نے مزاحمت کو اسٹریٹجک آپشن قرار دیا ہے- اسلامی جہاد کے اہم راہنما ڈاکٹر محمد ھندی نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کا واحد راستہ جہاد ہے-
انہوں نے کہا کہ مزاحمت اور جہاد کا راستہ طویل اور دشوار ہے-
اس کے لیے صبر، استقامت اور قربانیوں کی ضرورت ہے- مزاحمت کا تقاضا ہے کہ فلسطینی متحد ہوں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ کی مسجد رباط میں ایک رفاہی تنظیم کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا- تقریب میں غریب خاندانوں میں نقدی کی صورت میں امداد تقسیم کی گئی- تقریب میں خالد بطش اور اسلامی جہاد کے دیگر رہنما بھی شریک تھے- ڈاکٹر محمد ھندی نے غریبوں کی امداد کے حوالے سے اسلامی جہاد کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جہاد اگرچہ بنیادی طور پر جہادی تنظیم ہے لیکن وہ فلسطینی عوام کے غموں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے- وہ فلسطینی عوام بالخصوص غریب خاندانوں کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے-