(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ غزہ میں جن اسرائیلی فوجیوں کے لئے بھیانک خوف بن گئی ہے ، آٹھ ماہ کے دوران دوران فوج سے ریٹائر ہونے کی ہزاروں درخواستیں پریشان کن ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت نے اسرائیلی فوج میں ہونے والے ایک سروے کی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق صرف 42 فیصد فوجی اہلکار اور افسران غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد اپنی خدمات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
سروے کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جنگ کے دوران فوج سے ریٹائر ہونے کےلئے افسران اور اہلکاروں کی درخواستیں دگنی ہو گئیں ہیں جو پریشان کن امر ہے۔
سروے کے حوالے سے ایک سینئر اسرائیلی فوجی افسر کاکہنا ہے کہ غزہ میں ناکامی کا احساس افسروں کو میں انتہائی مایوسی کا باعث ہے اور وہ ناکام اپریٹس میں خدمات انجام دینا نہیں چاہتے۔
واضح رہے کہ آزادی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے حوالے سے انتہائی سخت سنسر شپ فانذ ہے ، اسرائیلی فوج کے اعلان کردہ اعدادو شمار کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور افسران کی تعداد292 ہے جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہزار سے بھی زائد ہے جبکہ تقریبا 8 ہزار زخمی ہیں اور 20 ہزار سے زائد نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔