اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے پولٹ بیورو کے رکن عزت رشق نے صہیونی عقوبت خانوں میں موجود فلسطینی مریض اسیران کی رہائی کے لیے اسرائیل پر دباؤ کے تمام اقدامات کی تحسین کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کی جانب سے دستخطی مہم کی تعریف کی۔ انہوں نے مریض قیدیوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر متحرک ہونے اور معاملہ عالمی تنظیمیوں تک لے جانے کا مطالبہ کیا۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر کے اپنے پیج پر انہوں نے اسرائیلی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ مختلف امراض میں مبتلا فلسطینی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الخلیل سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ فلسطینی رکن پارلیمان حاتم قفیشہ کو اسرائیلی حراست میں کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوگی۔ بلند فشار خون اور ذیابیطس کے سبب حاتم قفیشہ کی حالت انتہائی نازک ہوچکی ہے اور نقب جیل کے شفاخانے میں کر دیا گیا ہے۔ عزت رشق کا کہنا تھا کہ ہم حاتم قفیشہ اور اسرائیلی عقوبت خانوں میں موجود اراکین پارلیمان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
