(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ( صیہونی ریاست کی اہم حکومتی شخصیت کا کہنا ہے کہ محمود عباس سے بینی گینٹزکی ملاقات اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے منظورشدہ تھی اس میں فلسطینیوں کیلئے کوئی خوش خبری نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز کی ملاقات پر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے اس ملاقات کو تعطل کا شکار مسائل پر گفتگو قرار دیا ہے جبکہ انھوں نے کہا ہے کہ ملاقات کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ سیاسی عمل کی بحالی نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی پروگرام ہے یعنی اس ملاقات سے فلسطینیوں کو کوئی خوشی خبری نہیں ملنے والی ۔
واضح رہے کہ فلسطینی حکام اوراسرائیل کے درمیان 2014ء سے تعلقات منقطع ہیں 2014ء میں اس وقت کی خاتون اسرائیلی وزیر انصاف زیپی لیونی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی، حالیہ ملاقات کی اطلاع اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دی تھی ۔