فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کل منگل کو تین روزہ سرکاری دورے پر افریقا کے عرب ملک تیونس پہنچے ہیں جہاں وہ تیونسی صدر الباجی قاید السبسی سمیت سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی’’وفا‘‘ کے مطابق محمود عباس منگل کو تیونس کے تین روزہ دورے پر دارالحکومت تیونسیہ میں واقع قرطاج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں تیونسی وزیرخاجہ الطیب بکوش اور کئی دوسرے اہم حکومتی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
محمود عباس اپنے تین روزہ دورے کے اختتام کے بعد جمعرات کی شام اٹلی روانہ ہوں گے جہاں وہ اطالوی صدر اور وزیراعظم سے مسئلہ فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
محمود عباس اٹلی میں موجود دو فلسطینی راھبات ماری الفونسین غطاس اور مریم لیسوع المصلوب بواردی سے بھی ملاقات کریں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین