• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس کی اسرائیل نوازی سے شہداء کے ورثاء وظائف سے بھی محروم

پیر 10-10-2011
in فلسطین
0
plf nawaze
0
SHARES
0
VIEWS

plf nawaze

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے تنظیم آزادی فلسطین”پی ایل او” کے زیراہتمام شہداء کے ورثاء کی کفالت میں سرگرم خیراتی اداروں کو بند کر دیا ہے جس پر فلسطینی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہداء اور صہیونی حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کی کفالت کرنے والے ایک رفاعی ادارے کے منتظم خالد احمد نے بتایا کہ صدر محمود عباس نے مغربی کنارے میں شہداء کی کفالت کرنے والے خیراتی ادارے ایک ماہ قبل بند کر دیے تھے۔ کچھ روز قبل صدر محمود عباس نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے شہداء کے ورثاء کے لیے کام کرنے والے اداروں کو بھی بند کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو ایک سوال کے جواب میں خالد احمد نے بتایا کہ مغربی کنارے میں پی ایل او کے زیرانتظام شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور ان کی کفالت کرنے والے اداروں کو یہ نوٹس جاری کیے گئے تھے کہ وہ غزہ میں اپنی سرگرمیاں بند کر دیں۔ تاہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے کام بند کرنے کے نوٹسز کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں۔
فلسطینی انسانی حقوق کے رکن نے کہا کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ان کے پاس شہداء کے ورثاء کے لیے بجٹ نہیں رہا،لہٰذ وہ وہ اپنی امدادی سرگرمیاں بند کر دیں۔
ایک دوسرے سوال پر انہوں نے کہا کہ محمود عباس سیاسی انتقام اور اسرائیل نوازی کے تحت فلسطینی شہداء کے ورثاء کو ان کے وظائف سےمحروم کر رہے ہیں۔ یہ بات محض ایک فراڈ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے پاس شہداء کو دینےکے لیے فنڈز ختم ہو گئے ہیں۔ غزہ کے شہداء کے لیے فنڈز کی بندش کا فیصلہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔ محمود عباس نے شہداء کے ورثاء کی کفالت بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سےفنڈز کی بندش کے بعد ہزاروں فلسطینی غریب خاندان بالخصوص شہداء کے وہ ورثاء جن کی کفالت کا واحد ذریعہ یہ امداد تھی کی بندش سے ان کے چولہے بجھ گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.