• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس نے فلسطینیوں کے حق واپسی سے دستبرداری کاعندیہ دے دیا

اتوار 12-01-2014
in فلسطین
0
plf announce
0
SHARES
1
VIEWS

 

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ہاتھوں فوجی طاقت کے ذریعے ملک بدر کیے گئے لاکھوں فلسطینیوں کے”حق واپسی” سے دستبرداری کاعندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس دو آپشن ہیں۔

یا وہ معاوضہ قبول کرکے اپنی مرضی کے مطابق جس ملک میں رہنا چاہیں رہیں یا معاوضے کے بغیر فلسطین میں واپس آجائیں۔
     
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدر عباس نے ان خیالات کا اظہار رام اللہ میں اپنے ہیڈکوارٹر میں بیت المقدس کی نمائندہ شخصیات کےایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ "حق واپسی” جبری حق نہیں کہ ہم کسی پر مسلط کریں۔ یہ ہرشخص[فلسطینی] کی اپنی مرضی کا معاملہ ہے۔ فلسطینی اتھارٹی، ریاست یا تنظیم آزادی فلسطین، یا محمود عباس اور کوئی دوسرا لیڈر فلسطینیوں کو حق واپسی سے محروم نہیں کرسکتا ہے۔ تاہم میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فلسطینیوں کے پاس وطن واپسی کے حق کے حوالے سے دو آپشن ہیں۔ جو فلسطینی وطن واپس نہیں آنا چاہتے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ تاہم اس حق سے  جبرا کسی کو محروم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حتی کہ والد بھی اپنی اولاد کو اس کے ذاتی حقوق سے محروم نہیں کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی نگرانی میں جاری نام نہاد امن مذاکرات میں بھی فلسطینیوں کے حق واپسی کے بارے میں لے دے ہو رہی ہے۔ میڈیا پر یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ جان کیری فلسطینیوں کے حق واپسی کا مطالبہ ختم کرکے بیرون ملک فلسطینیوں کو معاوضے دے کرانہیں آسٹریلیا اور دوسرےملکوں میں آباد کرنے کی تجویز پربھی سوچ رہے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.