فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سربیا کے تین روزہ دورے پر کل منگل کو دارالحکومت بلغراد پہنچے ہیں جہاں وہ سرب صدر ٹومیسلاف نیکولیچ اور وزیراعظم الیکذنڈر فوٹیچ سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدر محمود عباس دورہ سربیا کے دوران بلغراد میں فلسطینی سفارت خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔
ان کے اس دورے میں فلسطینی قومی حکومت کے وزیرخارجہ ریاض المالکی، صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ اور صدر کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی بھی ہمراہ ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
