• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمد مرسی کا نیتن یاھو سے بات کرنے سے انکار

اتوار 01-07-2012
in فلسطین
0
plf morsi_rejects
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے نئے منتخب ہونے والے صدر نے اس وقت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو جواب دینے سے انکار کردیا جب نیتن یاھو نے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دینے کیلئے ٹیلی فون کیا۔

اتوار کے روز اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب محمد مرسی نے ان سے فون پر بات کرنے کے دباؤ کو یکسر مسترد کردیا جس کے بعد انہوں نے صرف ٹیلی گراف کے ذریعے ساٹھ سال بعد مصر کے پہلے غیر فوجی صدر کو مبارک باد پیش کی۔

اسرائیلی ذرائع کے انکشاف کے مطابق نیتن یاھو نے وائٹ ہاؤس سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ محمد مرسی پر دباؤ ڈالیں کہ وہ نیتن یاھو سے ٹیلی فون پر بات کرلیں اور یہ کہ مصر اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون جاری رکھے، اور اسکے ساتھ ہونے والے تمام سیاسی معاہدوں بالخصوص کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی پاسداری کرتا رہے۔ جس پر محمد مرسی نے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی تو کروا دی تاہم نیتن یاھو سے ٹیلی فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

الاخوان کے ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ پریس کو بتایا کہ الاخوان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگی اور اس کے خلاف مزاحمت کی طرفداری کرتی رہیگی۔ اخوان کے ترجمان ڈاکٹر محمود غزلان کا کہنا تھا کہ اس کے امیدوار محمد مرسی کے قصر صدارت تک پہنچنے کے بعد الاخوان کے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بالخصوص اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہمارا موقف وہ پرانا ہے۔ محمود غزلان کا کہنا تھا کہ وہ تمام آئینی طریقوں سے مزاحمت کی نصرت جاری رکھیں گے اور فلسطینی مزاحمت کی سیاسی حمایت جاری رہیگی۔ فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے یہ وہ حق ہے جو تمام عالمی معاہدے بھی انہیں فراہم کرتے ہیں۔ محمود غزلان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب الاخوان کے بہت سے لوگ محمد مرسی کی جانب سے کیمپ ڈیوڈ معاہدے سمیت تمام عالمی معاہدوں کی پاسداری کے بیان کے بعد ان خدشات کا اظہار کررہے تھے کہ کہیں الاخوان نے اسرائیل کو تسلیم تو نہیں کرلیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.