• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محصولات روکنے پرفلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے تعاون ختم کردے: برغوثی

ہفتہ 03-01-2015
in فلسطین
0
plf finishrelations
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی پروگریسیو پارٹی کے سربراہ اور سرکردہ فلسطینی سیاست دان مصطفیٰ البرغوثی نے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی محصولات  روکنے کے جواب میں صہیونی ریاست سے فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں صہیونی ریاست کی طرف سے اپنے ذمہ فلسطینی اتھارٹی کے واجب الادا ٹیکس روکنے کے اعلان کی شدید مذمت کی اور اسے فلسطینی املاک پر’صہیونی ڈاکہ‘ قرار دیا۔

بیان میں مصطفی البرغوثی نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس فوری طورپر اسرائیل سے غرب اردن میں جاری فوج تعاون ختم کرنے کا اعلان کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بجمن نیتن یاھو نے کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سلامتی کونسل میں رجوع کرنے کی پاداش میں تل ابیب فلسطین کے محصولات اسے ادا نہیں کرے گا۔

مصطفیٰ البرغوثی نے کہا کہ اسرائیل اگر فلسطینی اتھارٹی کے ٹیکس ادا نہیں کررہا ہے رام اللہ حکومت کو بھی صہیونی ریاست کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون ختم کردینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی پر دبائو بڑھانے کے لیے ٹیکس اور دیگر محصولات کی ادائی روکنے کا فیصلہ کررہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے دبائو میں نہیں آنا چاہیے بلکہ اس کے جواب میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی قوم کو محصولات روک کر گمراہ نہیں کرسکتا ہے۔ اگر اسرائیل نے فلسطینی قوم کا حق اسے دینے سے انکار کیا ہے تو فلسطینی اتھارٹی کو بھی اپنے موقف پر ڈٹ جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسرائیل سالانہ فلسطینی اتھارٹی کو باہمی معاہدوں کے تحت 50 لاکھ شیکل کی رقم ادا کرنے کا پابند ہے۔ تاہم اس کے باوجود صہیونی حکومتیں مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں کی املاک روکنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.