• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مبینہ ریڈ انڈینز یہودیوں کو اسرائیل بسانے کی تیاریاں مکمل

جمعہ 01-03-2013
in فلسطین
0
plf indianDM0
0
SHARES
0
VIEWS

دنیا بھر سے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین منتقل کرنے کے لیے قائم کیے گئے اسرائیلی ادارے نے امازون کے کنارے لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں آباد ریڈ انڈینز کے ایک گروہ کے یہودی الاصل ہونے کی تصدیق کردی ہے اور اب ان کو مستقل طور پر اسرائیل منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگلے کچھ عرصے کے دوران سو افراد پر مشتمل ایک گروہ ایکواٹوس شہر چھوڑ کر فلسطین آ بسے گا۔ لاطینی امریکا کے ملک پیرو کا یہ شہر دریائے امازون کے کنارے آباد ہے۔

یہودی ایجنسی کے دعوے کے مطابق یہ ریڈ انڈینز یہودیوں کی منفرد نسل سے تعلق رکھتے ہیں، انکے آباءواجداد انییسویں صدی میں یہودی تھے، یہ مغربی عرب سے ہجرت کر کے یہاں آ بسے تھے ہجرت کرنے والوں میں اکثر مرد تھے، ذرائع کے مطابق اس شہر میں آکر آباد ہونے والے ان خاندانوں نے امیزون کے قریب علاقوں میں رہائش اختیار کرلی اور یہاں پر ربڑ کا کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ان قدیم یہودیوں کی حالیہ نسل اور یہودی مذہبی تنظیم کے درمیان دسیوں سال قبل سے تعلقات استوار ہیں اور یہ لوگ اسرائیل میں رہائش اختیار کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اس ضمن میں نوے کی دہائی میں ان ریڈ انڈینز کا ایک گروپ اسرائیل پہنچا تھا، اس کے بعد مزید ایک گروپ کو اسرائیل میں بسایا گیا، بارہ سال قبل اکیسویں صدی کے آغاز میں 250 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے اسرائیل کی جانب ہجرت کی تھی۔ کچھ عرصہ قبل سو افراد کی اسرائیل کی جانب نقل مکانی کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا۔

یہودی ایجنسی کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ اس گروپ کے کچھ افراد کے پاس ایسے مستند ثبوت ہیں جن سے انکے یہودی ہونے کا پتہ چلتا ہے اور ایجنسی نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے تاہم اسرائیلی وزارت داخلہ نے کچھ مزید شرائط عائد کر دی ہیں، ان ضروری ضوابط اور کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد آخر کار اس گروپ کی اسرائیل کی جانب ہجرت کی منظوری دیدی جائے گی۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.