فلسطینی سکیورٹی فو رسز نے الخلیل سے ایک مبلغ اسلام کو گرفتار کر لیا جبکہ مغربی کنارے کے ایک اور علاقہ قلقیلیہ سے ایک اور داعی اسلام کو ثمن بھجوا دیا۔ فلسطینی سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیتے ہوئے اسرائیلی فوج نے ایک سیاسیشخصیت کو نابلس سے بھی گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ فلسطین وزیر داخلہ کے الخلیل میں شہید قواسمی کے گھر پر دورے کے دوران ان سے ولید عمیرہ کے براہ راست سوال پوچھنے کی بناء پر داعی اسلام کو گرفتار کیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی انٹیلیجنس سروس نے قلقیلہ میں موجود شیخ مجاہد نوفل کو مبینہ تخریبی تقاریر کرنے کی پاداش میں ثمن بھجوایا ہے اور شیخ مجاہد کو مسجد حاجرہ فریال میں اشاعت اسلام سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے عباس ملیشیا کی مشکلات میں کمی کیلیے نابلس کے 36 سالہ خضر سرکجی کے گھر پر رات گئے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ خضر پہلے بھی سیاسی قیدی رہ چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
