مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ماہ صیام کی آمد سے قبل مسجد اقصیٰ کی صفائی، ضروری مرمت اور استقبال رمضان کے لیے تزئین وآرائش کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
روز نامہ قدس کے مطابق بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کے زیراہتمام مسجد اقصیٰ کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مرمت اور تزئین وآرائش کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کی صفائی اور مرمت کے عمل میں فلسطینی مرد و خواتین مرابطات نے شرکت کی۔
ماہ صیام کی آمد سے قبل مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام ‘قبۃ الصخرۃ’ کو غسل دیا گیا۔ قبۃ الصخرہ کو غسل دینے کے با برکت عمل میں فلسطینی رضاروں، محکمہ اوقاف کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔