(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے غیر قانونی صیہونی بستیوں کے دورے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ یہودی کالونیوں کا دوران غیر قانونی ہے۔
ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ شنطوب نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دوران مقبوضہ غرب اردن میں درحقیقت شام کی ملکیتی گولان ہائٹس میں تعمیر کردہ غیر قانونی صیہونی بستیوں کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہودی کالونیوں کا دورہ غیرقانونی اور غیرآئینی ہےمائیک پومپیو نے متنازع علاقوں کا دورہ کر کے صہیونی ریاست کے قبضے کو مستحکم کرنے میں ان کی مدد کی ہے۔
شنطوب کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہودی کالونیوں کا دورہ ایک تزویراتی غلطی ہے، اس طرح کے اقدامات سے فلسطین میں دیر پا امن کی مساعی کوآگے بڑھانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔