(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لاپتا فوجی ساگی بن ڈیویڈ کی لاش حزما چیک پوسٹ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔
صیہونی ریاست کے فوجی ریڈیو کے مطابق 19 سالہ اسرائیلی فوجی ساگی بن ڈیوڈ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے جس کی لاش شمال مشرقی بیت المقدس میں حزما چوکی کےقریب سے ملی ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجی گذشتہ منگل کو لاپتاہوگیا تھا اس کے بعد اس کی تلاش کے لیے فوج اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے آج اس کی لاش کو برآمد کرلیا ہے ۔