مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق”اسرائیل بیتونو” کے سربراہ اور وزیرخارجہ آوی گیڈور نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عربوں کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کو اسرائیل کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں الیکشن کمیشن فلسطینی عرب باشندوں کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو پیش آئند الیکشن میں حصہ لینے سے روک دے۔
مسٹرلائبرمین کا کہنا تھا کہ عربوں کی نمائندہ سیاسی جماعتیں اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کرتیں بلکہ یہ ہمیشہ علاحدگی پسند فلسطینیوں کی طرف داری کرتی اور اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کرتی ہیں۔
دوسری جانب عرب جماعتوں کی جانب سے لائبرمین کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے انتہا پسندانہ اور نسل پرستانہ نظریات کا مظہر قرار دیا ہے۔ عرب سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لائبرمین شدت پسند یہودیوں کےہاں اپنا ووٹ بنک بڑھانے کے لیے عرب جماعتوں پرپابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
عرب سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ لائبرمین کی تنقید کا جواب انتخابات میں حصہ لے کر اور کنیسٹ میں پندرہ نشستیں حاصل کرکے دیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
