• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبۃ الصخرہ کو دھماکے سے اڑانے کا ماسٹر مائنڈ قبلہ اوّل میں داخل

بدھ 30-12-2015
in فلسطین
0
Etzion
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصٰی کے مقدس مقام ’’قبۃ الصخرۃ‘‘ کو 30 سال قبل بم دھماکے تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش تیار کرنے والے یہودی انتہا پسند کو پولیس اور فوج کی نگرانی میں قبلہ اوّل میں داخل ہونے کا موقع دے کر فلسطینیوں کو ایک بارپھر مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس کی موجودگی میں ’’یہودا عتصیون‘‘ نامی یہودی انتہا پسند ایک ہاتھ میں تلمودی عبادت کی علامت اٹھائے، دوسرے ہاتھ سے وکٹری کا نشان بنائے 30 سال کے بعد ایک بارپھر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی عتصیون کی اس حرکت اور اسرائیلی پولیس کی جانب سے قبلہ اوّل میں اس کے دھاوے میں مدد فراہم کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہودا عتصیون نے سنہ 1980 ء کے عشرے میں قبلہ اوّل میں قبۃ الصخرۃ کو بم دھماکے سے اڑانے کی سازش تیار کی تھی۔ اگرچہ یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکی۔ اسرائیلی حکومت نے اس گھناؤنی سازش کے بعد یہودا عتصیون کےمسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی تاہم گذشتہ روز عتصیون توراتی مذہبی علامت لہراتے ہوئے مسجد اقصٰی میں داخل ہوا۔ اس نے ایک ہاتھ میں فتح کا نشان بنا رکھا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے یہودا عتصیون کو 15 دن کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ حال ہی میں اردن، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کےدرمیان طے پائے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں کیا گیا تھا جس کے تحت یہودیوں کو قبلہ میں داخلے کی تواجازت دی تھی مگر انہیں وہاں عبادت کی اجازت نہیں دی گئی تھی جب کہ تمام فلسطینیوں کو عمر کی قید کے بغیر غیر مشروط طور پرمسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کاحق دیاگیا تھا۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے یہودا عتصیون جیسے شر پسند یہودی عناصر کی قبلہ اوّل میں اشتعال انگیز داخلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت یہودا عتصیون جیسے عناصر کو ڈھیل دینے اور انہیں قبلہ اوّل تک رسائی دینے کی ذمہ دار ہے۔ یہودا عتصیون جیسے خطرناک صہیونیوں کے قبلہ اوّل میں داخل ہونے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.