• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کے امام الشیخ سلیم نے اپنی گرفتاری کو اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا

پیر 11-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0952 1
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ محمد سلیم نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے گرفتاری اور کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھنے کو اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ میں اپنی مرضی کا جمعہ کاخطبہ مسلط کرنےکی سازش کررہا ہے۔

الشیخ محمد سلیم نے اپنی گرفتاری اور تفیش کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مجھ پر الزام عائد کیا گیا کہ میں نے جمعہ کی تقریر میں فلسطینیوں کو اسرائیل پرکے خلاف پرتشدد حملوں پر اکسایا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے اپنی تقریر میں اسرائیلی ریشہ دوانیوں اور قبلہ اوّل کی جگہ ہیکل سلیمانی کی مذموم صہیونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کی کوشش کی جس پرصہیونی حکام سخت برہم ہیں۔

فلسطینی عالم دین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سےانہیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں متعدد بار دی گئی تھیں۔ نماز جمعہ کے بعد باہر نکلتے ہی اسرائیلی فوجیوں نے مجھے گھیرے میں لے لیا اور مجھے پکڑ کر ایک حراستی مرکز میں لے گئے، جہاں کئی گھنٹے تک مجھے حبس بے جا میں رکھا گیا۔ اس دوران اسرائیلی تفیش کار مجھ سے مسلسل میرے خطبہ جمعہ کے بارے میں سوالات کرتے رہے۔

الشیخ سلیم نے اپنی گرفتاری کو صہیونی حکومت کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی مرضی کے مطابق خطبہ جمعہ میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن وآشتی کا دین ہے جس کسی بھی انسان پر ظلم کو حرام قرار دیتا ہے۔

ادھر فلسطین کے مختلف مذہبی اداروں کی جانب سے بھی الشیخ سلیم کی گرفتاری اور ان کے ساتھ اسرائیلی تفتیش کاروں کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ فلسطین کی سپریم علماء کونسل، فلسطینی اقاف اسلامیہ اور بیت المقدس میں سرگرم اداروں کی جانب سے الشیخ سلیم کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت کی سازش کررہا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی پولیس نے قبلہ اوّل کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم کو مسجد سے حراست میں لے لیا تھا۔ کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کیا گیا تاہم ساتھ ہی انہیں آئندہ پھرگرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.