اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے گردو پیش میں اسرائیل کے پرچم لگانے میں ملوث تین یہودی آباد کاروں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے انتہا پسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسرائیلی پرچم برآمد ہوئے ہیں۔
صہیونی پولیس ذرائع کے مطابق تین افراد کو مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے سانے سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ وہاں پر اسرائیل کا پرچم لہرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک یہودی آباد کار نے اپنے کپڑوں کے اندر جسم پر اسرائیلی پرچم لپیٹ رکھے تھے جبکہ ایک دوسرے یہودی آباد کار کے بیگ میں کئی پرچم موجود تھے۔ انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے یہودی آباد کاروں کا کہنا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے آس پاس اسرائیل کے پرچم لہرانے کی کوشش اس لیے کررہے تھے کہ وہاں پر غیرملکی شہری بڑی تعداد میں سیرو تفریح کے لیے آ رہے تھے۔
