(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے نام پر مسجد اقصیٰ کو تیس روز کیلئے بند کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی روک تھا م کے نام پر مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی پر عاید کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے بعد گزشتہ روز 30 روز بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
اسرائیلی فوج اور پولیس نے نام نہاد وزارت صحت کے احکامات کے تحت پرانے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں اور مسجد کی تعمیراتی کمیٹی کے ارکان کو 30 دن قبل مسجد میں داخلے سے روک دیا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔اسرائیلی فوج اور پولیس کو یہودیوںکے مذہبی تہواروں کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو دھاووں کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جب کہ اس دوران فلسطینیوں کو نماز کی ادائی کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔