(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونی افواج کے حملے جاری گزشتہ روز صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبلہ اول پر حملہ کیا عبادت گزاروں پرتشدداور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی
روزنامہ قدس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی پولیس چیف کی نگرانی اور انتہا پسند ربی یہودا گلک کی سربراہی میں ہزار سے زیادہ صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پرحملہ کیا ،معتکفین پر تشدد کیا جبکہ مسجد اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ،
صیہونی افواج نے مسجد میں داخل ہوکر عبادت گزاروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی مسجد میں توڑپھوڑ کی اور مسجد کی بےحرمتی کی ، صیہونی آباد کاروں نے پوری مسجد میں جوتوں سمیت چکر لگائے جبکہ صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی جگہ آل قبیلی کا دروازہ توڑا اور باہر سے دروازہ بند کرکے مسجد کے فرنیچر کو تہس نہس کردیا ۔
فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی افواج کے مذموم مقاصدکو روکنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج نے مزاحمت کاروں پر ربڑ کی گولیا ں چلائیں اور آنسو ں گیس کے شیل پھینکیں جس سے بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ صیہونی فوج نے 5فلسطینیوں بھی رفتار کرلیا اس دوران صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے انتہاپسند صیہونی ربی یہود گلک مسلسل اشتعال انگیز نعرے لگاتا رہا جبکہ دیگر صیہونیوں کو بھی اشتعال انگیزی کی ترغیب دیتا رہا ۔
صیہونی افواج نے مسجد القصی کے دونوں دروازے باب حطۃ اور باب عتیم کو بند کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے صحن میں محصور کرکے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائرکئے جس کی وجہ سے خواتین سمیت متعدد فلسطینیوں کو سانس میں تکلیف اور ہوئی جبکہ صیہونی افواج کی جانب سے طبی امداد کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔
صیہونی ریاست کی بربریت اور غیر انسانی سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما اور فلسطین مصالحتی کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے کہا ہے کہ اسرائیل ، خطے کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے قبلہ اول پر صہیونیوں کے حملے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہنا چاہیے، اس طرح کے واقعات تشویشناک اور ناقابل قبول ہیں
مسجدالاقصیٰ میں حملے کے لئے صیہونیوں کو پولیس اور فوج کا تحفظ حاصل ہے