اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں ایک وفد نے قاھرہ میں مصر کی حکمران جماعت الاخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع سے ملاقات کی ہے۔ قاھرہ میں الاخوان کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر مشاورت کی گئی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
الاخوان کے جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات میں فلسطینی مفاہمت، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں، القدس پر صہیونی جارحیتیوں اور مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے حالات کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
خالد مشعل نے نے زور دیا کہ مصر کی سکیورٹی اور مفادات کے پیش نظر قاھرہ کو حماس اور ہر فلسطینی کا احترام اور فلسطین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز بھی کرنا ہو گا۔ تاہم انہوں نے زور دیاکہ عرب اور اسلامی دنیا میں مصر کا بلند مقام اور اسکے لیڈنگ کردار کی وجہ سے فلسطینی مصر کو ماضی اور حال میں اپنا بڑا حمایتی تصور کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مصر اور اس کی فوج کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کی گئی کوششوں کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصر میں مختلف اعلی عہدیداروں بالخصوص مصری صدر اور انٹیلی جنس کے سربراہ سے ملنے کے بعد ہم نے انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ حماس مصر میں سکیورٹی کے حوالے سے تعاون کے لیے تیار ہے۔
یہ ملاقات چند گھنٹے جاری رہے حماس کی جانب سے خالد مشعل کے علاوہ اسامہ حمدان اور محمد نصر جبکہ الاخوان کی جانب سے خیرت الشاطر اور الاخوان کے دیگر متعدد اراکین شامل تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین