(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے دونوں فلسطینی بھائیوں کو ان کے گھر پر دھاوا بول کے اغواء کیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق قابض فوجی عدالت میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے العیسویہ کے رہنے والے2 سگے بھائیوں عمر اور محمد مروان عبید جنہیں صہیونی فوج نے گھر پر گھاوا بول کر تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا کے خلاف بے بنیاد مقدمات بناکر صہیونی جیلوں میں طویل عرصے کے لیے تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد آج علی الصبح ان مقدمات کی سماعت متوقع تھی جسےغاصب صہیونی حکام نے مزید طول دیتے ہوئے بغیر کسی معقول وجہ کے ملتوی کر دیا۔
واقعے کے بعدقابض ریاست کی غیر منصفانہ عدالت کے خلاف متعددفلسطینی مظاہرین نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظلوم فلسطینی قیدیوں کے حق میں نعرے لگائے۔