صہیونی فوج نے فلسطینی عوام سے دشمنی کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے الخلیل کے جنوبی علاقے میں اپنے بلڈوزر بھیج کر فلسطینی کسانوں کی ملکیتی زرعی املاک کو تباہ کر دیا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج کے بلڈوزرز نے عروب مہاجر کیمپ کے مضافات میں داخل ہوکر ایک پانی کے کنویں، اسٹور روم اور کئی دوسری زرعی املاک کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کسانوں کو اس مقام پر پہنچنے سے روک دیا۔ یہ مقام کیمپ اور مجنونہ علاقے کے درمیان موجود مین روڈ پر واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اس ساری کاروائی کے دوران کیمپ اور قریبی قصبے دورا کے داخلی راستوں پر تعینات کئے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے یہ کاروائی اس تناظر میں کی کہ ان کے مطابق یہ سارا فوجی علاقہ ہے اور اس میں کسی قسم کی تعمیرات اور کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
