(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فورسز نے مقبوضہ فلسطین میں صبح سویرے شہریوں کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے اور مقبوضہ بیت المقدس سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےگرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق آج صبح مقبوضہ فلسطین میں قابض فورسز نےمختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور بے قصور فلسطینیوں کو گھروں سے نکال کر ذدوکوب کیا جبکہ عزالدین محمودمرعی کو سیلفٹ کے قصبہ قروت بنی حسان سے گرفتار کر کے تشدد کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے رام اللہ کے علاقے کفر مالک میں رشید راسم حمائل کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد اسے گرفتار کرتے ہوئے تشددکا نشانہ بنایا جبکہ بیت المقدس میں بھی قابض فورسز نے الور قصبے سے ایک بچے رؤف خواص سمیت متعددفلسطینی باشندوں کوبے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کر لیا
واضح رہے کہ صہیونی اسپیشل فورس نے بھی شوات کیمپ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔