(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے پر تشدد کارروائیوں میں متعدد افراد کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہر میں گھروں پردھاوا بول کرمتعدد بے گناہ فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے روائیتی توڑ پھوڑ کر کے ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ دو سگے بھائیوں مصعب اور صلاح الزغیر کو ان کے گھر سے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہےکہ صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی علاقوں کو گھیرے میں لےکرمظلوم فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے بہانے گھس کر ان پر تشدد کرتی ہےاور ان کی املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بناتی ہے بعد ازاں بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیتی ہے۔