بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت لوکل پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی ایک ہزار کے قریب نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیوات مشفات یہودی کالونی کے شمال میں ایک نیا تعمیراتی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں 706 تعمیراتی یونٹ شامل ہیں۔ ان میں رہائشی اور تجارتی مراکز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہودی آبادکاروں کے لیے کھلا علاقہ بھی رکھا جائے گا جس میں وہ اپنی مرضی سے تعمیرات کرسکیں گے۔
قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے ایک ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے دو نئے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے جن میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید سیکڑوں مکانات تعمیر کیے جائیں گے ان نئے تعمیراتی منصوبوں کو ‘میگا پروجیکٹس’ قرار دیا ہے۔
وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے مزید بتایا ہے کہ النبی یعقوب کالونی میں پانچ عمارتیں مسمار کر کے ان کی جگہ 13، 14، 15 منزلہ چار نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جن میں 235 رہائشی یونٹ تیار کیے جائیں گے۔