(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے غیرقانونی بل کی پہلے مرحلے میں منظوری دے دی۔
غاصب عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی کینسیٹ میں بل کے حق میں پچیس ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں چوبیس ووٹ ڈالے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ قابض اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں الحاق کی اجازت نہیں دیں گے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگی مجرم وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے بل کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دیکر اسے آگے بڑھایا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کو مطلوب وزیراعظم نیتن یاہو کی لیکیوڈ پارٹی کے زیادہ تر ارکان یا تو کینسیٹ سے غیر حاضر رہے یا پھر ووٹ نہیں دیا لیکن ان کے ایک ممبر یولی ایڈلسٹین نے سفاک قاتل نیتن یاہو کے فیصلے کے برخلاف اپنا فیصلہ ووٹ بل کے حق میں دیا۔