(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں صہیونی فوج نے گھر گھر چھاپوں کے دوران متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع کوبر قصبے پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینیوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اور ین کے املاک کو شدید نقصان پہنچا یا
قابض فو ج نے فلسطینی قیدی محمدخیل البرغوتی کے گھر پر چھاپہ مارا جنہیں کچھ عرصہ قبل رہا کیا گیا تھا ان کے گھر کی محتاط تلاشی لی اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ حراست میں لے لیا جس کے بعد علاقے میں صہیونی فوج کی درجنوں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں جنہوں نےاحتجاج کرتے ہوئے قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور صہیونی فوج کی لاٹھی چارج کے جواب میں پتھراؤ اور پٹرول بم پھینکے۔
واضح رہے کہ ان جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔