(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی افواج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری،معصوم بچے بھی انکی فرعونیت کا نشانہ بننے لگے۔
دستیاب ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی افواج کے مظالم انتہا کو چھونے لگے،جوانوں،بزرگوں اور خواتین کے بعد معصوم بچے بھی انکی دست برد سے محفوظ نہ رہے،اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس سے دو فلسطینی بچے اغوا کرلیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چھ سالہ محمد شویکی اور گیارہ سالہ محمود الشویکی کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ سلوان نامی قصبے میں اپنے گھر کے پاس کھیل رہے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بچوں کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔