(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے ہی ہاتھوں اپنے گھر مسمار کرنے والے مجبور فلسطینی بھاری جرمانوں کی ادائیگی کرنےسے لاچار ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست میں گزشتہ روز 15افراد پر مشتمل فلسطینی خاندان کو اپنے ہی ہاتھوں اپنے گھر کو منہدم کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صورباھر کے مقام پر صہیونی پولیس نے بلدیہ کے حکام کے ہمراہ فلسطینی باشندہ بلال دیش کو اپنے مکان کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ مکان کو فوری طور پر مسمار کردیا جائے, دوسری صورت میں انھیں بلدیہ کو ہیوی مشینری کے زریعے مکان کی مسماری کے عوض بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں صہیونی حکام القدس میں 61 مکانات مسمار کرچکے ہیں ان میں سے 38 مکانات کو ان کے مالکان کے ہاتھوں زبردستی مسمار کرایا گیا۔