(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے بعد اسرائیلی نیوی بھی بربریت پر اتر آئی،جمعہ کی صبح غزہ پٹی کے قریب ساحلی علاقے میں حصول رزق کے لیے آنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی بحریہ نے جمعہ کی صبح اس وقت غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ شروع کر دی جب وہ مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں اترے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کی شمالی ساحلی پٹی پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور انہیں کنارے پر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔تاہم کسی ماہی گیر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ صہیونی نیوی روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں غیر مسلح فلسطینی ماہی گیروں کو فائرنگ کا نشانہ بناتی رہتی ہے جو اسرائیلی فوج کی جانب سے طے کردہ حدود میں مچھلیوں کا شکار کر رہے ہوتے ہیں۔