(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری۔مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر 9 فلسطینی شہری گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بھی مغربی کنارے کے علاقوں نابلس،بیت لحم اور الخلیل میں چھاپے مار کر 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد پہلے بھی قید کاٹ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی اپنی سزا مکمل کر کے گھر واپس آئے تھے۔
دوسری طرف بیت المقدس سے اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون عائدہ صیداوی کو تفتیش کے لیے پروانہ جاری کیا اور 15 دن کے لیے مسجد اقصیٰ میں اسکا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔