قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوبی علاقے حوارہ میں واقع ایک فلسطینی کے گھر کو ضبط کرنے کے بعد اسے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ مالک مکان کے فرزند فہدفاخوری نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شب حوارہ ٹاؤن میں بجلی گھر کے قریب واقع ان کے گھر پر دھاوا بولا،انکے گھر کی تیسری منزل کر ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کے بعد وہاں سے علاقے اور سڑک کی نگرانی کرنے لگے۔فلسطینی شہری نے مزید واضح کیا کہ جاتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج نے گھر کے تمام افراد کو رات کے اوقات میں گھر کی تمام روشنیاں بجھانے اور گھر کا آمد و رفت کا دروازہ کھلا رکھنے کا ڈرانے دھمکانے کے انداز میں حکمنامہ جاری کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین