مسجدالدعوی نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیل مسجد اقصی کے انہدام کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے اور ان کوششوں میں اسرائیل کے حمایتی بھی اس کا ساتھ دے رہے ہیں-
انہوں نے واضح کیا کہ یہودی بیت المقدس میں اپنے قدم جما رہے ہیں اور اس لئے انہوں نے آبادکاریوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے ، آئے دن بیت المقدس میں کوئی نہ کوئی تبدیلی کردیتے ہیں جو اس امر کی تنبیہ ہے کہ اگر عالم اسلام اب بیدار نہ ہوا تو خدا نہ کرے ایک دن یہودی مسجد اقصی پر قابض ہوجائیں گے – کمیٹی نے تمام عرب ممالک اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ آگے بڑھ کر مسجد اقصی کے تحفظ کے لئے اپنا حق ادا کریں اور یہودیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں اپنے مقاصد میں ناکام بنا دیں اور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کی امداد چاہے مالی لحاظ سے ہو یا اخلاقی لحاظ سے ہونی چاہیے- مسلمان اپنے مقدس مقامات کو بچانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں-