مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج پہلی مشقیں ختم کرتی ہے تودوسری شروع کردی جاتی ہیں۔ مسلسل مشقوں نے فلسطینی آبادی کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فروری کے مہینے میں وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی یہ دوسری مشقیں جاری ہیں جن میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں مقامی فلسطینی آبادی کو حکم دیا کہ وہ صبح چھ سےشام چھ بجے تک گھر خالی کردیں اور یہ سلسلہ آج بدھ کی شام تک جاری رہے گا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تازہ مشقیں ’’الراس الاحمر‘‘ المیتہ۔ البرج۔ حمامات المالح اور دیگر قصبوں میں جاری ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی ان علاقوں کے 50 خاندانوں کو گھروں سے نکال دیا گیا تھا۔