• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کےخلاف مظالم، یورپ کا اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا عندیہ

پیر 23-03-2015
in فلسطین
0
plf europe-israel
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یورپی ممالک کے قونصل خانوں کی جانب سے اجتماعی طورپرایک رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے منظم جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس باد کا عندیہ دیا ہے کہ جرائم کے خلاف اسرائیل کا ٹرائل ہوسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں بیت المقدس میں یورپی یونین کے سفارت خانوں کی جانب سےفلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پرمبنی ایک رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال [ 2014 ء] کے دوران اسرائیلی اقدامات کے باعث بیت المقدس میں غیرمعمولی کشیدگی جاری رہی۔ اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی طورپر توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری، فلسطینیوں پراجتماعی پابندیاں، اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں انتہا پسند یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پردھاوے، فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کی جبری مسماری، 40 فی فصد بچوں سمیت 1300 فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاری اور مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کھلی مخالفت کا سلسلہ اپنےعروج پر رہا۔ اسرائیل کے مذکورہ تمام اقدامات انسانی حقوق کی پامالیوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ رپورٹ میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

یورپی یونین کے سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے یورپی امور کے فلسطینی تجزیہ نگار حسام شاکرنے کہا کہ ’’یورپی رپورٹ میں اسرائیل کے خلاف عالمی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کا اشارہ اہم پیش رفت ہے‘‘۔

فرانس میں ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نےفلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق رپورٹ جاری کرکے یہ اشارہ دے دیا ہے کہ اسرائیلی ریاست پر یورپی ممالک کی طرف سے پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے تمام شہروں بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کے ظالمانہ اقدامات پر یورپ میں بھی سخت تشویش پائی جار ہی ہے۔

حسام شاکر کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کی حکومتوں میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے سوچ تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے۔ یورپ کے ایوانوں میں اب اسرائیلی کی غیرقانونی سرگرمیوں پر صہیونی ریاست کے ٹرائل کے مطالبات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرے ورنہ ان کی حکومت کو یورپ میں سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

شاکر کا کہنا تھا کہ یورپی حکومتوں کے طرز عمل اور سوچ میں تبدیلی میں اہم کرادر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ادا کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی یورپی ملکوں کی حکومتوں سے فلسطین میں اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کے مرتکب صہیونیوں کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.