• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی مسام دار سیاہ گولیوں کے استعمال کا انکشاف

جمعہ 06-02-2015
in فلسطین
0
plf medicine
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر ربڑ کی سیاہ مسام دار گولیاں استعمال کرتی رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی فلسطین میں مقامی فلسطینی آبادی کے حقوق کے لیے سرگرم "تنظیم” کی جانب سے اسرائیل کے ایڈووکیٹ جنرل یہودا فینچائن کو ایک درخواست دی گئی جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوج کے ہاتھوں مسام دار سیاہ رنگ کی ربڑ کی خطرناک گولیوں کے استعمال کی تحقیقات کرائیں۔
انسانی حقوق کی مندوب آن سوچیو کی جانب سے اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج اور پولیس فلسطینیوں کے خلاف مسام دار سیا ربڑ کی گولیاں استعمال کررہی ہے۔
یہ گولیاں ‌وزن میں بھاری، زیادہ سخت اور لگنے میں نہایت خطرناک ہیں جن کے استعمال سے فلسطینیوں کی جانوں ‌کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ مکتوب میں‌ کہا گیا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں فلسطینیوں ‌پر اس نوعیت کے مہلک ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قانون کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق کی خاتون مندوبہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں اور پولیس کی جانب سے ان گولیوں کا استعمال جولائی 2014ء کے بعد سے تواتر کے ساتھ اور اندھا دھند طریقے سے جاری ہے اور اس کا نشانہ بیت المقدس کے شہری خاص طور پر بن رہے ہیں۔

مکتوب میں مسام دار سیاہ گولیوں ‌کے استعمال سے کئی فلسطینیوں کو آنے والے گہرے زخموں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایک احتجاجی جلوس پر ان گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کی حالت خطرے میں تھی۔ یہ گولیاں زیادہ تر فلسطینیوں‌ کے سروں میں ماری گئی تھیں اور کئی فلسطینیوں ‌کے چہروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.