(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تاریخی معاہدوں کے دوران فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے حیران نہیں ہوں۔
واشنگٹن میں بحران اور امارات کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد قابض صیہونی ریاست واپس جاتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر پوچھے گئے سوال پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیل میں ہونے والے راکٹ حملوں پر مجھے حیرت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تاریخی معاہدوں کے موقع پر فلسطینیوں کے اسرائیل پر راکٹ حملے ثبوت ہیں کہ فلسطینی خطے میں امن نہیں چاہتے ۔