• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رہے گی: پاکستان

جمعہ 05-06-2015
in فلسطین
0
plf pakistan
0
SHARES
0
VIEWS

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انسانی ترقی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں، ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی، ’یو این آر ڈبلیو اے‘ برائے فلسطینی پناہ گزیں کےحقوق کے عزم کو سراہا، جو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود، پناہ گزینوں کو امداد فراہم کر رہی ہے۔

انھوں نے فلسطنی پناہ گزینوں کے زیر استعمال ’یو این آر ڈبلیو اے‘ اسکول کی  2014ء میں غزہ میں تباہی کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لئے عالمی قانون سازی کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس معاملے میں، بقول اُن کے، ’مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے‘۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان نے تعمیر اور بحالی کے لئے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کو اپنے حصے کی رقم کی ادائیگی کے علاوہ گزشتہ برس غزہ کے تنازعہ میں اضافی رقم بھی فراہم کی تھی۔

اس موقع پر، پاکستانی مندوب نے دیگر ممالک سے بھی کہا کہ وہ قاہرہ کانفرنس میں کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق، عالمی امدادی ادارے کو اپنے حصے کی رقم ادا کریں، تاکہ متاثرہ فلسطنی پناہ گزینوں کی بحالی ممکن بنائی جاسکے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ’فلسطنی عوام کے اس المیے سے نمٹنے کے لئے انسانی امداد ضروری ہے۔ لیکن، یہ کافی نہیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’تنازعے کا واحد حل صرف انسانی امداد نہیں، بلکہ آزاد اور خودمختار فلسطنی ریاست ہو گا‘۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.