• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے حق واپسی کو سردخانے میں ڈالنے کی شرانگیز صہیونی مُہم

جمعرات 30-08-2012
in فلسطین
0
plf key
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ وزارت خارنہ نے ان دنوں عالمی سطح پر اپنے سفارت خانوں کےذریعے ایک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد فلسطینیوں کے اصولی مطالبات بالخصوص ان کے حق واپسی کی مساعی کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کرنا ہے۔

اخبار‘‘یدیعوت احرونوت’’ نے اپنی بدھ کی اشاعت میں شامل ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل اس نئی مہم کے ذریعے فلسطین سے جبری طور پر نکالے گئے فلسطینیوں اور ان یہودیوں کے درمیان ایک مساوات قائم کرنا چاہتا ہے جنہیں یہودی ایجنسیوں اور پے درپے حکومتوں کے ذریعے بڑی کوشش کے بعد لا کرفلسطین میں آباد کیا گیا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ کا عنوان‘‘ میں یہودی پناہ گزین ہوں’’ لکھا ہے۔ جس سے یہ ظاہر کرنا ہے کہ فلسطین میں موجود یہودی آباد کاروں کو دوسرے ممالک میں نہیں لے جایا جائے گا اور دوسرے ممالک میں آباد فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے اصلی وطن فلسطین میں آباد کاری نہیں کی جائے گی۔ ان میں خاص طور پر وہ یہودی ہیں جو صہیونی حکومتوں کی مساعی کے ذریعے عرب ممالک سے فلسطین میں لائے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر اس مہم کے بارے میں تین زبانوں عربی، انگریزی اور عبرانی میں مواد شائع کیا گیا ہے۔ ویب سائیٹ پر شائع اس تفصیلی مواد میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عرب ممالک سے فلسطین میں آ کر آباد ہونے والے یہودی بھی اپنی املاک اور جائیدادیں وہیں چھوڑ آئے تھے۔ اب یہ یہودی اپنی املاک، زمینیں اور جائیدادیں واپس لینے کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں۔ اسی طرح فلسطینیوں کو بھی اپنے علاقوں میں واپسی کا مطالبہ ترک کر دینا چاہیے۔
یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب حال ہی میں صہیونی نائب وزیرخارجہ ڈانی ایالون نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے مطالبے کو نہ صرف اسرائیل میں کوئی پذیرائی نہیں ملی ہے بلکہ پوری دنیا میں فلسطینیوں کا یہ مطالبہ نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.