(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سھیٰ عرفات کا کہنا ہے کہ سے امارات کے عوام اور ان کی قیادت سے ان کے قومی پرچم کو نذرآتش کرنے اور احتجاجی مظاہروں پر معذرت کرتی ہوں۔‘‘
فلسطینی رہنما یاسرعرفات کی بیوہ سھیٰ عرفات نے متحدہ عرب امارات سے فلسطینی علاقوں میں امن ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں پرپر معذرت کرتے ہوئے ان واقعات کے ردعمل میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ’’میں معزز فلسطینی عوام کی جانب سے امارات کے عوام اور ان کی قیادت سے ان کے قومی پرچم کو نذرآتش کرنے اور اس محبوب ملک کی علامتوں کی بے توقیری پر معذرت کرتی ہوں۔‘‘
واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے خلاف فلسطینیوں نے گذشتہ چند روز کے دوران میں اپنے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کرتےہوئے ابوظہبی کے فرمانرواں کے پوسٹر جلائے جس پر امارات کی قیادت نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اگست کو یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے سے متعلق اس تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل نے اس معاہدے کے بدلے میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینیوں کی مزید اراضی ہڑپ کرنے کا عمل معطل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔