• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں پر حملوں کے لیے یہودی آباد کاروں کا خصوصی گروپ تشکیل

بدھ 30-05-2012
in فلسطین
0
plf group
0
SHARES
0
VIEWS

plf group

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری امور کے انچارج غسان ڈگلس نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی کنارے کے آباد کاروں نے مختلف دیہاتوں اور قصبوں میں فلسطینیوں پر حملے کرنے کے لیے ایک خصوصی مسلح گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈگلس نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے اس نئے دہشت گروپ نے بظاہر یہودی بستیوں کی حفاظت کا عنوان اختیار کر رکھا ہے لیکن درپردہ اس گروپ کا مقصد فلسطینیوں پر تشدد کرنا، ان کی املاک پر قبضے کرنا اور ان کی فصلوں اور درختوں کو نذر آتش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس دہشت گرد گروپ میں آگے مزید یونٹ ہیں جن میں سے ہر یونٹ کے ذمہ داریاں الگ ہیں۔ ایک یونٹ درختوں کو آگ لگانے کے لیے مخصوص ہیں تو دوسرے کے ذمے فلسطینی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنا ہے۔ اسی طرح فلسطینیوں کے قتل، املاک پر قبضے کے لیے علیحدہ یونٹ تشکیل دیے گئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی فائل کے انچارج ڈگلس نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کسانوں پر حملے تیز کردیے ہیں بالخصوص اسرائیلی کی حزب اختلاف کی پارٹی کادیما کے اور حزب اقتدار کی پارٹی لیکود کے مل جانے کے بعد ان حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ لیکود اور کادیما کے اس اتحاد کے بعد اسرائیلی پارلیمان کے فلسطین مخالف فیصلے، یہودی بستیوں کی توسیع اور غیر قانونی یہودی بستیوں کو قبول کرنے جیسے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حالیہ حملوں سے واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور آباد کار نے باریاں لگا کر فلسطینیوں پر حملے کیے جن میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی کسانوں کی فصلیں جلا دی گئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کرنے والے آباد کاروں کی حمایت جاری رکھی۔ ڈگلس کا کہنا تھا کہ معاملہ صرف فلسطینیوں پر حملوں میں تیزی تک محدود نہیں ہے بلکہ نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور انہیں قتل تک کیا جارہا ہے۔ جیسا کہ کچھ روز قبل عوریف اور عصیرہ میں ایسا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بالخصوص جب اسرائیلی حکومت نے تین غیر قانونی یہودی بستیوں کو ختم کرنے کے احکامات دے دیے ہیں حالیہ قتل عام یہودی آباد کاروں کی جانب سے اپنی حکومت کو ایک پیغام ہے۔ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے امور کے انچارج نے بتایا کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اس وقت مشرقی القدس اور مغربی کنارے میں پانچ لاکھ یہودی رہائش پذیر ہیں۔ یہ سب فلسطین پر مکمل قبضہ کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آباد کاروں کی جارحانہ کارروائیوں پر صہیونی حکومت ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر حملوں کی 92 فیصد شکایات اسرائیلی حکومت کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ غسان ڈگلس نے بتایا کہ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت خود آباد کار حکومت ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یہودی آباد کار ہیں، وزیر خارجہ یہودی بستیوں کی رہائشی ہیں۔ اسی طرح اسرائیلی پارلیمان کے بارہ کارکن اور تین وزراء بھی مغربی کنارے کی یہودی بستیوں کے مکین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں کی حفاظت کے لیے فلسطینیوں کی حفاظتی کمیٹیاں کام کرتی رہیں گی اور ان کمیٹیوں کو مزید توسیع دی جائے گی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.