غزہ کی قومی سلامتی اور وزارت داخلہ نے فلسطینی اور مصری سرحدوں کے حوالے سے "معا” ایجنسی کی من گھرٹ خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنوبی غزہ اور مصر کی سرحد مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
وزارت داخلہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مصری سرحد پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ معا ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس پر تبصرے پر بیان میں مصری جماعتوں کی طرف سے فلسطینی قومی سلامتی کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا۔
وزارت داخلہ نے "معا”ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی طرف سے مصری سرحد پر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "معا” ایجنسی فلسطینیوں اور اہل غزہ کے درمیان ایک دراڑ پیدا کرنے کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
فلسطینی نوجوانوں اور صحافیوں نے گزشتہ روز غزہ کے وسط میں معا ایجنسی کی اہل غزہ اور حماس کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کے خلاف پر امن احتجاج کیا۔ اجتجاج میں شامل کارکن مجید ابو سلمہ نے بتایا کہ معا ایجنسی کی پالیسی براہ راست ہمارے مفادات اور علاقے کے استحکام پر اثرانداز ہو رہی ہے۔
مظاہرے میں شریک شرکاء نے معا ایجنسی کے خلاف مختلف پوسٹرز ار بینرز اٹھائے نعرے بازی کی اور غزہ کے اٹارنی جنرل اسماعیل جبر سے معا ایجنسی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
